لاہور( سٹار ایشیا نیوز )صوبائی دارالحکومت لاہور کےعلاقے کاہنہ میں نامعلوم افراد مبینہ زیادتی کےبعد لڑکی کو نیم بےہوشی کی حالت میں سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کےمطابق متاثرہ لڑکی کو کاہنہ کے جھیڈو گاؤں کےقریب سڑک پرپھینکا گیا۔
پولیس نے اہلِ علاقہ کی اطلاع پر لڑکی کو تحویل میں لےکر اسپتال منتقل کردیا ہے۔
لڑکی کا پولیس کو دئیےگئے ابتدائی بیان میں کہنا تھاکہ2لڑکوں نےمبینہ طور اس سے زیادتی کی،جب اس کی حالت غیر ہوئی تو سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق گورنر پنجاب کے خلاف مقدمہ درج
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ حقائق میڈیکل رپورٹ اور تفتیش کےبعد سامنے آئیں گے