ریحام خان نے پاکستان کی سب سے بڑی شخصیت کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کردی

معروف خاتون صحافی ریحام خان نے فوٹوشاپ کے ذریعے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ ملاقات کا خواب پورا کر لیا۔ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ریحام خان کی طرف سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے، جس میں قائد اعظم چند لوگوں کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔ فوٹو شاپ کے ذریعے اس تصویر میں ریحام خان کی تصویر بھی شامل کی گئی ہے۔ تصویر میں ریحام خان کا ایسا پوز شامل کیا گیا ہے، جیسے وہ قائداعظم محمد علی جناح کے چہرے کو بڑے اشتیاق سے دیکھ رہی ہوں۔تصویر کے ساتھ کیپشن میں ریحام خان نے اپنی اس انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ہے کہ ”بطور صحافی اور تاریخ سے شغف رکھنے والے شخص کے طور پر گاہے آپ خواہش کرتے ہیں کہ کاش آپ نے انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھا ہوتا۔“

https://www.instagram.com/p/C0i0jfYoHLH/?igshid=NTc4MTIwNjQ2YQ==

اپنا تبصرہ بھیجیں