Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سعودی عرب میں پاکستان کے معروف شخصیت ڈاکٹر ریاض خواجہ انتقال کر گئے

سعودی عرب میں پاکستان کے معروف اور نامور شخصیت ڈاکٹر ریاض خواجہ انتقال کر گئے وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے حکومت پاکستان نے انہیں خدمات کے اعزاز میں تمغہ امتیاز سے نوازا تھا۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں 1971 سے مقیم نامور پاکستانی ڈاکٹر ریاض خواجہ پاکستانی کمیونٹی کے لئے کسی مسیحا سے کم نہیں تھے انہوں نے کنگ خالد ہسپتال اور ریاض سینٹرل ہسپتال میں خدمات انجام دیں اور پرائیویٹ کلینک کے ذریعے اپنے ہم وطنوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرتے رہے جبکہ پاکستان ڈاکٹرز گروپ اور پاکستان کلچرل گروپ کے تاحیات بطور چیئرمین خدمات انجام دیتے رہے۔ڈاکٹر ریاض خواجہ سعودی رائل ڈاکٹروں کی ٹیم میں کام کرنے کے اعزاز کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان نے بھی انہیں انکی خدمات کے اعزاز میں تمغہ امتیاز سے نوازا۔سعودی عرب میں مقیم پاکستانی اور سعودی شہریوں نے ڈاکٹر ریاض خواجہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں

17 − three =