اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حج 2024ء کے لئے درخواستیں اور واجبات جمع کرنے کے لئے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتہ اور اتوار کو کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے،اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک نے عازمینِ حج کو حج 2024ء کے درخواست فارم اور واجب الادا رقم جمع کرانے میں سہولت دینے کی خاطر وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 15 مجاز بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تمام مقررہ برانچیں ہفتہ اور اتوار (یعنی 9 دسمبر اور 10 دسمبر 2023ء) کو صبح 9 بجے سے 2 بجے دوپہر تک کھلی رکھیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments