سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو” بڑا مشورہ” دے دیا.نجی ٹی وی” کے مطابق فواد چوہدری نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ “نوازشریف صاحب کو کچھ کہنا چاہوں گا، ملک میں سلیکشن پراسس کو روک کر الیکشن پراسس شروع کرنا چاہیے۔ فاصلے کم کریں وگرنہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ پوری دنیا میں مذاق ہی بنے گا”۔بتایا گیا ہے کہ ہاوسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں فواد چوہدری کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا گیا، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے فواد چوہدری کو ایک روز ہ ریمانڈ پر محکمہ اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔ انہیں کل راولپنڈی کی متعلقہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
