Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پہلے مار دھاڑ کرتا رہا اس پر بھی چین نہ آیا تو پھر شوہر نے بیوی کا گلا ہی دبا دیا

لاہور میں شوہر نے پہلے بیوی پر شدید تشدد کیا بعد ازاں اس کا گلا ہی دبا دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے کاہنہ کے علاقے میں میاں بیوی میں چپقلش اور آئے روز لڑائی جھگڑا معمول تھا، شوہر نے گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر بیوی کے ساتھ توتکار ہوئی تو شوہر نے اس پر تشدد شروع کر دیا، بہیمانہ مار پیٹ کے بعد بھی شوہر کا دل نہ بھرا تو پھر اس کا گلا دبا دیا۔ بیوی تڑپتی رہی مگر شوہر کو رحم نہ آیا۔پولیس نے واردات کی اطلاع ملنے پر شوہر شاہد عمر کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے گلے پر انگلیوں کے دباؤ کے نشانات ہیں۔ مقتولہ کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ ملزم ان کی بیٹی کو اکثر تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eighteen − 1 =