Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سعودی عرب نے پاکستانی طالب علموں کے لیے مزید سکالرشپس کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے پاکستانی طالب علموں کے لیے مزید سکالرشپس کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سعودی حکومت کی طرف سے مختلف شعبوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طالب علموں کے لیے 100مزید سکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے۔قبل ازیں سعودی عرب نے پاکستانی طالب علموں کو 600سکالرشپس دینے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس نئے اعلان کے بعد سعودی حکومت700پاکستانی طالب علموں کو سکالرشپس دی گی۔طالب علم الیکٹرانک پورٹل ’سٹڈی اِن سعودی‘ (Study in Saudi)کے ذریعے ان سکالرشپس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

5 × three =