پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر الیکشن کمشنر سے اپنی پٹیشن مسترد ہونے کے بعد اب کیا کرنے جا رہے ہیں ، اپنے اگلے اقدام کے بارے میں انہوں نے بتا دیا ہے ۔ اکبر ایس بابر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے داخلی انتخابات وکیلوں کا ڈرامہ تھا۔ بابر نے پارٹی میں نئے سرے سے انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ ان کا مطالبہ تھا کہ حال ہی میں ہونے والے انتخابات پارٹی کےآئین سے متصادم تھے “جنگ ” کے مطابق اکبر ایس بابر نے بانی ارکان کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں تمام صورتحال پر کھل کر گفتگو کی جائے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ پارٹی میں الگ سے کوئی بلاک نہیں بنارہے کیونکہ ان کا گروپ پہلے سے ہی فعال ہے اور اس کی اسٹریٹجی جلد ہی عوام کے سامنے لائی جائے گی۔
