کراچی:لوٹ مار کرنے آئے ڈاکوؤں پر شہری نے گولیاں چلادیں

شہر قائد میں ڈاکوؤں کی کارروائیوں میں کمی نہ آسکی، لیکن اب شہریوں نے بھی اپنی حفاظت کی خاطر اسلحہ اٹھانا شروع کردیا ہے۔ہوا کچھ یوں کہ فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں 2موٹرسائیکل سوار ڈاکو لوٹنے کی نیت سے شہری کے قریب اس وقت آئے جب وہ گھر سے نکلا ہی تھا، ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی کوشش کی تو شہری نے اپنی حفاظت کی خاطر ان ڈاکوؤں پر فائر کھول دیے، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو دو گولیاں لگیں جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شہری شوروم کا مالک ہے، شہری گھر سے نکلا تو موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے لوٹنے کی کوشش کی، ڈاکوؤں نے شہری پر دو فائر کئے جو اس کی گاڑی پر لگے،شہری نے اپنے اسلحے سے فائرنگ کی جس سے ایک ڈاکو دو گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا تاہم ہلاک ملزم کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں