جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان اور بیلجیئم کے مابین کھیلا گیا میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے میچ ڈرا کرکے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔ ایونٹ کا اہم و سنسنی خیز میچ جو کہ پاکستان اور بیلجیئم کے مابین کھیلا گیا1-1 گول سے برابر رہا۔ پاکستان کی جانب سے 42ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے ذریعے ارباز احمد نے گول سکور کیا جبکہ بیلجیئم کی جانب سے میچ کے تیسرے منٹ میں جیک نے گول سکور کیا۔ اس طرح پاکستان نے ایونٹ کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان کوارٹر فائنل میچ 12 دسمبر کو سپین کے خلاف کھیلے گا۔
