پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو پھر گرفتار کر لیا گیا؟

تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لئے جانے کے بعد انہیں کوئٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے خدیجہ شاہ کی نظربندی کا حکم واپس لیا تھا تو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کر کے راہداری ریمانڈ لینے کیلئے درخواست دائر کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 2 روز بعد عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔کوئٹہ پولیس نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ خدیجہ شاہ کا انسداد دہشت گردی عدالت سے وارنٹ لیا ہے، ان سے تفتیش کرنی ہے، 3 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا جائے تاہم عدالت نے 2 روزہ ریمانڈ منظور کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں