بورے والا میں کسان مہنگے داموں کھاد خریدنے پہ مجبور۔

بورے والا میں کسان مہنگے داموں کھاد خریدنے پہ مجبور،یوریا بلیک میں پانچ ہزار میں فروخت ڈی ایے پی پندرہ سے سولہ ہزار میں فروخت ھورہی ہے۔ انتظامیہ ڈیلر مافیا کے سامنے بے بس کسانوں کا وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
بورے والا اور اس کے گردونواح میں کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا کسانوں کا کہنا تھا کہ سرکاری ریٹ پہ سارا دن لائنوں میں لگ کر دھکے کھانے کے بعد صرف ایک بوری ہی ملتی ہے اگر اپ کو زیادہ بوریاں چاہیے تو یوریا پانچ ہزار جبکہ ڈی ایے پی 15 سے 16 ہزار میں مل رہی ہے انتظامیہ ڈیلر مافیا کے سامنے بے بس نظر ارہی ہے وزیر اعلی پنجاب معاملے کا نوٹس لے کر بورے والا اور اس کے گردونواح میں سرکاری ریٹ پہ کھاد کی فروخت کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں