Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

فریال مخدوم نے لباس پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا

برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ اور نامور انفلوئنسر فریال مخدوم نے اپنے لباس پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق فریال مخدوم نے حال ہی میں عمرہ کے بعد جدہ شہر میں انٹرنیشنل ریڈ سی فلم فیسٹیول میں شرکت کی جہاں ان کے لباس کی چوائس پر تنقید کی جارہی ہے۔عمرے کے اگلے روز عامر خان کی اہلیہ نے ریڈ سی فیسٹیول تقریب کی تصاویر شیئر کی جو سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہیں آئیں۔

https://www.instagram.com/p/C0hzSjcr95r/?igshid=NTc4MTIwNjQ2YQ==

فریال مخدوم نے سوشل میڈیا کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ ان سے کسی قسم کی بھی امیدیں نہیں رکھنی چاہئیں۔انہوں نے لکھا کہ وہ کئی مرتبہ عمرہ کرچکی ہیں اور اس مرتبہ وہ فیسٹیول میں شرکت کیلئے گئی تھیں لیکن وہ عمرے سے خود کو روک نہیں سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

sixteen + nine =