Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

امریکا میں گرد کا طوفان، حادثات میں 6 افراد ہلاک

الی نوائے( سٹار ایشیا نیوز )امریکی ریاست الی نوائے میں گرد کےطوفان کےباعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں6 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کےمطابق گرد کےطوفان کے نتیجےمیں انٹر اسٹیٹ55 پر حادثہ پیش آیا،حادثے میں 80سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

الی نوائے پولیس کاکہنا ہےکہ حادثے میں30 سےزائد افراد زخمی ہوئےہیں۔

پولیس حکام کےمطابق گرد کےطوفان کے باعث مرکزی شاہراہ پر60 کاریں اور تقریباً30کمرشل گاڑیاں ایک دوسرے سےٹکرائیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملک سڑکوں پر ہونے والی بڑی تحریک کا مقابلہ نہیں کر سکے گا، عمران خان
میڈیا رپورٹس کےمطابق حادثے کےبعد 2ٹرکوں میں آگ بھڑک اٹھی،طوفان کےدوران تمام گاڑیاں 3کلومیٹر کےفاصلےپر ایک دوسرے سے ٹکرائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں