لوئر دیر سمیت ملحقہ علاقوں میں زلزلہ آنے پر شہریوں کے رنگ فق ہو گئے، متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔نجی ٹی وی کےمطابق لوئر دیر میں آج آنے والے زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
