تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر کاکہناہے کہ جھوٹ بولا جارہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کا ممبر نہیں ہوں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق اکبر ایس بابر کا کہناتھا کہ ہم الیکشن کمیشن میں حاضر ہوئے ہیں، پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے درخواست دی تھی،پی ٹی آئی وکلا کی ذمہ داری ہے آئینی و قانونی اداروں کے سامنے حقائق رکھیں،ان کا کہناتھا کہ جھوٹ بولا جارہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کا ممبر نہیں ہوں،تمام عدالتی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے مجاز عدالتوں کے سامنے رکھیں گے، ثبوت کے ساتھ پاکستان بار کونسل سے بھی رجوع کریں گے۔بانی رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ پی ٹی آئی وکلا میرے خلاف کھلم کھلا جھوٹ بول رہے ہیں،یہ پشاور ہائیکورٹ میں جا کر بھی جھوٹ بول رہےہیں،جو لوگ عدالتوں میں جھوٹ بولتے ہیں وہ قوم کو کیا لیڈ کریں گے؟
