بدبخت نوجوان نے ماں کو فائر مار دیئے

حسن ابدال میں بدبخت نوجوان نے ماں کو فائر مار کر قتل کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق لرزہ خیز واقعہ حسن ابدال کے نواحی گاؤں اسلام پورہ میں پیش آیا جہاں ناعاقبت اندیش بیٹے نے فائرنگ کر کے خود کو ہی پروان چڑھانے والی ہستی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔واردات کے بعد ملزم فرار ہو گیا، ملزم کا نام فیصل بتایا گیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کر دیئے جبکہ لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں