نوازشریف کیخلاف شرمناک کیسز کا بالآخر خاتمہ ہو گیا، شہبازشریف کا ٹویٹ

سابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کیخلاف شرمناک کیسز کا بالآخر خاتمہ ہو گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کےکرم سے میرے بھائی اور قائد نوازشریف الزامات سے بری ہو گئے، وزارت عظمیٰ پر فائز شخص کو نا اہل کرنے کیلئے تیار کئے گئے شرمناک کیسز اپنے انجام کو پہنچ گئے۔انہوں نے کہا کہ سات سالوں کا ضیاع نوازشریف کا ذاتی نقصان نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا نقصان تھے، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ایک مرتبہ پھر ترقی کی منزلیں طے کرے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں