پاکستان کی وہ بڑی یونیورسٹی جس پر ایچ ای سی نے پابندی لگادی

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے لکی مروت یونیورسٹی پر پابندی عائد کر دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایچ ای سی کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لکی مروت یونیورسٹی ایچ ای سی کے قوانین کی پاسداری نہیں کر رہی تھی۔جس پر لکی مروت یونیورسٹی اور اس سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کو نئے داخلوں سے روک دیا گیا ہے۔ایچ ای سی کی طرف سے ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو لکی مروت یونیورسٹی کے ساتھ الحاق سے بھی روک دیا گیا ہے۔ کمیشن کی طرف سے 21ستمبر کو یونیورسٹی کی صورتحال کا معائنہ کیا گیا تھا۔ معائنے کے دوران یونیورسٹی ایچ ای سی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کرتی پائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں