کینیڈا سے ہجرت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟بڑی وجہ سامنے آ گئی

کینیڈا سے ہجرت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کیوں ہو رہا ہے؟ اس کی بڑی وجہ سامنے آ گئی ہے ۔دراصل بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے کینیڈا سے ہجرت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ مہنگائی نے تارکین وطن کا جینا دوبھر کر دیا جس کے باعث وہ واپس اپنے وطنوں کو جانے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ مکانات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کرائے کےمکانات کی قلت کی وجہ سے تارکین وطن کی اکثریت شدید مشکلات کا شکار ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے ہاؤسنگ مارکیٹ پر دباؤ کم کرنے کے لیے سال 2025 کے بعد سے نئے رہائشیوں کی سالانہ تعداد5 لاکھ تک محدود کر دی ہے۔علاوہ ازیں کینیڈا نے اپنی امیگریشن پالیسی میں دیگر ممالک سے آنے والے طلباء کے لیے نئے قوانین کا اعلان کردیا ہے، جو کہ یکم جنوری 2024 سے نافذ ہوجائیں گے۔ ماہرین کے مطابق نئے قوانین سے کینیڈا جانا مزید مشکل اور مہنگا ہو جائے گا۔کینیڈا کی جانب سے جی آئی سی کے تحت جمع کرائے جانے والی رقم کو بڑھا کر 20 ہزار 635 ڈالر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ اس سے قبل یہ رقم 10 ہزار ڈالر تھی اور اسے 2000 میں بڑھایا گیا تھا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق تارکین وطن کی آمد کے باعث کینیڈا کی آبادی گزشتہ 60 سال میں پہلی مرتبہ اتنی تیزی سے بڑھی ہے۔لیکن اب اس تعداد میں کمی ہوتی نظر آرہی ہے۔سرکاری ڈیٹا کے مطابق سال 2023 کے ابتدائی چھ ماہ میں 42 ہزار افراد نے کینیڈا چھوڑدیا جبکہ گزشتہ سال93 ہزار 818 اور 2021 میں 85 ہزار 927 افراد نے دیگر ممالک کا رخ کیا۔امیگریشن پر کام کرنے والی تنظیم ’انسٹی ٹیوٹ فار کینیڈین سٹیزن شپ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں سب سے زیادہ تارکین نے کینیڈا چھوڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں