انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مراد سعید اور حماد اظہرسمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیدیا۔اے ٹی سی لاہور میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں پی ٹی آئی کےاہم رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا گیا،عدالت نے جن پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا، ان میں سابق وفاقی وزراء مراد سعید اور حماد اظہر کے علاوہ میاں اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، حافظ فرحت، احمد خان نیازی، زبیر نیازی، حامد رضا، امتیاز محمود اور واثق قیوم عباسی بھی شامل ہیں۔اشتہاری قرار دیے گئے ملزمان کے خلاف 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے تھانہ سرور روڈ میں 2 اور تھانہ ماڈل ٹاون میں ایک مقدمہ درج ہے۔
