Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

اسرائیل کا ممنوعہ سفید فاسفورس بم استعمال کرنے کا اعتراف

اسرائیل نے لبنان میں عالمی قوانین کے تحت ممنوعہ سفید فاسفورس بم استعمال کرنے کا اعتراف کر لیا۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کیمیائی ہتھیار سفید فاسفورس بم کو شہری علاقوں کے علاوہ مقامات پر بمباری کیلئے استعمال کیا گیا۔اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ سفید فاسفورس بموں کا استعمال حملے کے مقاصد کی بجائے ماسکنگ کیلئے کیا گیا۔واضح رہے کہ ہیومن رائٹس واچ کی جانب سے اسرائیل پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ غزہ پر فاسفورس بم برساتا رہا ہے۔ اب اسرائیلی فوج نے اتنا اعتراف کیا ہے کہ لبنان کے غیر شہری علاقوں پر فاسفورس بم برسائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں