سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کردی گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق فرد جرم آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عائد کی، شاہ محمود قریشی اور عمران خان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی، کل سے کیس کا ٹرائل شروع ہو گی، گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جائیں گے۔
