کراچی( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہےکہ عمران خان نےاپنی دو صوبائی اسمبلیاں توڑیں اور قومی اسمبلی سے استعفی دیا۔آصف علی زرداری شروع سے اسمبلیوں سے نکلنے کےخلاف تھے۔
کراچی سےجاری اپنے بیان میں صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاکہ اس وجہ سےآصف علی زرداری کو پی ڈی ایم سے الگ ہونا پڑا۔
انہوں نےکہاکہ آصف زرداری کے دانشمندانہ فیصلے نے عمران اینڈ کمپنی کا2035تک کا منصوبہ ناکام بنایا۔ آصف علی زرداری نےتمام کرداروں کو بےنقاب کیا۔
انہوں نےمزید کہاکہ عمران خان جس سیاسی رسوائی،تنہائی اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کوئی اور نہیں۔
سید ناصر شاہ نے یہ بھی کہاکہ آصف علی زرداری کی حکمت عملی سےکل جو جیلوں میں تھے آج اقتدار میں ہیں۔جو اقتدار میں تھا، اب وہ ڈبے میں منہ چھپا کے گھوم رہا ہے۔سیاست برداشت،بصیرت اور بردباری کا نام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الہٰی کے خلاف کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں
انہوں نے کہاکہ جس نےصبر اور استقامت کا دامن نہ چھوڑا وہ آصف علی زرداری کی طرح کامیاب ہے۔