الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کے خلاف سماعت مقرر کردی۔الیکشن کمیشن کا 5 رکنی بینچ کل (14 دسمبر )کو دن ڈیڑھ بجے سماعت کرے گا۔الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کرکے کل طلب کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی، سیکریٹری عمر ایوب سمیت 9 عہدیداروں کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں اکبر ایس بابر سمیت 13 افراد کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
