پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) سیزن 9 کی ڈرافٹنگ تقریب کا آغاز ہو گیا، قومی ایونٹ کیلئے 400 سے زائد انٹرنیشنل کرکٹرز نے رجسٹریشن کروائی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق تقریب نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز اپنے کھلاڑیوں کا چناؤ کریں گی۔ پلیئرز ڈرافٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلا چناؤ کرے گی۔ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ دوسرے اور تیسرے جبکہ چوتھا اور پانچواں چناؤ پشاور زلمی اور ملتان سلطان کرے گی۔ لاہور قلندر کا نمبر آخر میں آئے گا۔پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، واضح رہے کہ 22 ممالک کے 485 انٹرنیشنل کرکٹرز نے اپنی رجسٹریشن کروائی ہے۔
