Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پاکستان سپر لیگ سیزن9 کا شیڈول تبدیل کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ سیزن9 کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی ملک میں عام انتخابات کی وجہ سے کی گئی ہے۔ نئے شیڈول کے تحت پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب تیرہ فروری کو لاہور جبکہ فائنل 19 مارچ 2024 کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل نائن کے آغاز کی تاریخ 8 فروری مقرر کی گئی تھی تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ بھی اسی روز مقرر کی گئی ہے جس کے باعث انتظامیہ نے شیڈول تبدیل کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں