شہرقائدکے علاقے کلفٹن میں پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے الزام میں ماں اور بیٹے کو گرفتار کرلیا۔فریئر پولیس کا کہنا ہے کہ چوہدری خلیق الزمان روڈ پر کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث خاتون اور بیٹے کو گرفتار کیا گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان سے پستول، منشیات اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔گرفتارملزمہ عائشہ اور حارث کیماڑی کے رہائشی ہیں۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان گزشتہ چھ ماہ سے وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل 20روپے میں پستول خریدا تھا،والد پیسے نہیں دیتے تھے مجبوری میں ایسا عمل کیا۔
