Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

دبئی:چوری شدہ کریڈٹ کارڈ ڈیٹا خریدکرشاپنگ کرنے والا عرب باشندہ بے دخل

چوری شدہ کریڈٹ کارڈ ڈیٹاخریدکرشاپنگ کرنے والے عرب باشندے کو بے دخل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی کے میڈیا کا بتانا ہے کہ ایک یورپی شہری نے دبئی میں ای کرائم پورٹل کے ذریعے بینک سے اپنا کارڈ عارضی طور پر بند کرنے کی درخواست کی تو سکینڈل کا پتہ چلا۔ یورپی شہری نے بتایا ’موبائل پرکریڈٹ کارڈ کے ذریعے 2088 درہم کی آن لائن شاپنگ کا میسج ملا توحیرت زدہ رہ گیا۔ ایس ایم ایس ملتے ہی بینک سے رابطہ کر کے کارڈ معطل کرنے کی درخواست کی‘۔ دبئی پولیس کے ماتحت ای کرائم کے انسداد کے ماہرین نے یورپی شہری کا کریڈٹ کارڈ ڈیٹا استعمال کرنے والے عرب شہری کی شناخت کرلی۔ملزم کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا گیا۔عرب شہری نے عدالت میں بتایا کہ’ اس نے کارڈ کا ڈیٹا آن لائن حاصل کیا تھا۔ایک کارڈ کا ڈیٹا 15 ڈالر میں فروخت کیا جاررہا ہے‘۔ عدالت نے ملزم کو ایک ماہ قید مسروقہ رقم واپس کرنے اور اس کے مساوی جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی۔عدالت نے سزا مکمل ہونے کے بعد اسے بیدخل کرنے کا بھی حکم جاری کیا تھا۔دبئی پولیس نے دوران تفتیش پتہ لگایا کہ نو افراد پر مشتمل ایک گروہ مسروقہ کریڈٹ کارڈز کا ڈیٹا فروخت کرنے میں ملوث ہے۔ملزمان کا تعلق عرب، ایشیا اور افریقہ کے ملکوں سے ہے۔ ان میں ای کرائمز کے ماہر بھی موجود ہیں۔ یہ دو لاکھ 80 ہزار درہم سے زیادہ مسروقہ کریڈٹ کارڈز سے ہتھیا چکے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں