Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

بھارت میں ہیکرز نےمعروف یوٹیوبر کی برہنہ ویڈیو زلیک کردیں، مقدمہ درج

بھارتی شہر ممبئی میں ہیکرز نے ایک معروف یوٹیوبر کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے ہیک کرکے برہنہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کردی ۔ بھارتی میڈیاکےمطابق 21 سالہ یوٹیوبر نے ممبئی پولیس کو اطلاع کو شکایت درج کرائی ہے کہ انہیں ان کے ایک دوست نے بتایا ہے کہا ان کی برہنہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، جس کے بعد پولیس نے ان کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ممبئی کے علاقے باندرا کے رہائشی یوٹیوبر کے مطابق نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کو ہیک کیا اور ان کی برہنہ ویڈیوز ریکارڈ کیں۔باندرا پولیس سٹیشن کےافسر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ’سائبر ٹیم انٹرنیٹ کے ذریعے ہیکر کی شناخت معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، یوٹیوبر کی برہنہ ویڈیو 17 نومبر کو اُن کے گھر کے سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ ویڈیوز کو انٹرنیٹ سے ہٹوانے کی درخواست بھی سرکاری اداروں کو بھجوا دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں