Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

کراچی ایئرپورٹ میں زیرو لیول پر شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

جناح انٹرنینشل ایئرپورٹ کراچی پر زیرو لیول پر بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جس کے بعد ٹرمینل بلڈنگ کی بجلی بند کردی گئی۔ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ زیرو لیول پر بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، احتیاطی تدابیر کے تحت کراچی ایئرپورٹ کےٹرمینل بلڈنگ کی بجلی بند کی گئی. ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی پر کسٹم نے اسکیننگ روک دی، کراچی ایئرپورٹ کا ڈومیسٹک ڈپارچر اندھیرے میں ڈوب گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ڈپارچر لاؤنج کا کچھ حصہ بھی اندھیرے میں ڈوب گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eleven + seven =