کراچی( سٹار ایشیا نیوز )امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ مسلسل جاری جس کے نتیجے میں روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر8 پیسے مہنگا ہونے کےبعد 284روپے کا ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر283 روپے 92پیسے پر بند ہواتھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج( پی ایس ایکس) میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنےمیں آرہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 198پوائنٹس کے اضافے کے بعد42 ہزار125 پوائنٹس پر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر مزید مہنگا، نوٹیفکیشن جاری
گزشتہ روز100 انڈیکس41 ہزار927 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔