Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ:آسٹریلیا کی پاکستان کو شکست

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے درجہ بندی کے میچز میں آسٹریلیا نے پاکستان ٹیم کو شکست دیدی، قومی ٹیم اب کل ساتویں سے آٹھویں پوزیشن کے لیے میدان میں اترے گی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام کوالالمپور میں کھیلے گئے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کی پانچویں سے آٹھویں پوزیشن کے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ کے مقابلے میں سات گول سے شکست دیدی،پاکستان کی جانب سے عبدالقیوم نے دو، عمر مصطفیٰ، احتشام اسلم اور محمد سفیان خان نے ایک ایک گول سکور کیا۔ جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے کیمبیل نے تین گول سکور کرکے ہیٹرک کی، ناتھن اور بروڈی دو دوگول سکور کرکے آسٹریلیا کو 5-7 سے فتح دلائی.قومی ٹیم ساتویں آٹھویں پوزیشن کے لیے ہفتہ کے رو زارجنٹینا کے مدمقابل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں