روس کے صدر ولادیمیر پوتن نےیوکرین میں جنگ بندی کے امکان کو خارج کرتے ہوئےکہا ہے کہ اہداف کے حصول تک امن ممکن نہیں ہوسکتا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادیمیر پوتن نے کہا کہ جب تک یوکرین میں روسی اہداف حاصل نہیں ہوجاتے، اس وقت تک امن ممکن نہیں ہوگا، روسی اہداف سے متعلق صحافیوں کے سوال پر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ یوکرین کو نازی ازم سے پاک کرنے اور فوجی قوت میں کمی کرکے اسے غیرجانبدار ریاست بنائے جانے تک امن ممکن نہیں ہوسکتا۔ روس یہ الزام عائد کرتا ہے کہ یوکرینی حکومت کٹر قوم پرستوں اور نیو نازی گروپوں کے بہت زیادہ زیراثر ہے۔ یوکرین اور اس کے مغربی اتحادی و حامی ممالک اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔ ولادیمیر پوتن یہ مطالبہ بھی دہراتے رہے ہیں کہ یوکرین غیرجانبدار رہے اور ناٹو عسکری اتحاد میں شمولیت اختیار نہ کرے۔
