تحریک انصاف نے امریکہ میں فنڈ اکٹھے کرنے اور لابنگ کیلئے نئی کمپنی رجسٹرڈ کرالی ہےْ۔ پی ٹی آئی نےنئی کمپنی کی رجسٹریشن امریکی ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس میں چندروز قبل کرائی،کمپنی تحریک انصاف کے نئے چیئرمین گوہر علی خان کے عہدے سنبھالنے کے چند روزبعد بنائی گئیٍ۔بیرسٹر گوہر علی خان کو کمپنی کا فارن پرنسپل دکھایا گیا ہےجبکہ دلچسپ امر یہ کہ نئے چیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کے علم میں نہیں ہے۔دستاویزات سے معلوم ہوتا ہے کہ کمپنی کے ڈائریکٹرز دو امریکی شہری ہیں،امریکی ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس میں کمپنی کا رجسٹریشن نمبر 7351 ہے، پی ٹی آئی شکاگو چیپٹر نے یہ کمپنی رجسٹرڈ کرائی ہے۔دو امریکی شہریوں راجہ یعقوب اور صغیر بختیاری کیطرف سے کمپنی رجسٹرڈ کرائی گئی ہے، دونوں ڈائریکٹرز نے کمپنی کی دستاویزات ڈیپارٹمنٹ اف جسٹس کے ساتھ اٹھ دسمبر کو جمع کرائی ہیں۔کمپنی کا مقصد تحریک انصاف کی فلاح، جمہوریت کی بہتری، لابنگ ، امریکی اور پاکستانیوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔
