سائفر کیس میں وائس چیئر مین پی ٹی آئی اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست بھی سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 22دسمبر کو سماعت کرے گا ۔اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کی سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے،جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں ہی تین رکنی بینچ 22دسمبر کو سماعت کرے گا ۔
