Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

معین خان نے اپنے بیٹے کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑنے کی وجہ خود کو قرار دے دیا

ٹیم ڈائریکٹر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز معین خان کا کہنا ہے کہ اعظم خان اچھا کھلاڑی ہے اس کی مرضی جہاں سے کھیلے، مجھے لگتا ہے کہ وہ میری ٹریننگ سے ہچکچا رہے ہیں۔ کوشش ہو گی کہ آئندہ سیزن میں اعظم دوبارہ ہمیں جوائن کریں۔ معین خان لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ شرجیل خان، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو لینے کا کوئی پلان نہیں، سپلیمنٹری میں ہم نوجوان کھلاڑیوں کو لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ٹیم ڈائریکٹر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ پی ایس ایل درست سمت کی جانب گامزن ہے، 10 برس کے بعد جب نئی ٹیمیں آئیں گی کہ تو مزید اچھی ہوں گیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں