Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پی ایس ایل سیزن 9 کا کوئی میچ پشاور میں نہیں کھیلا جائے گا، وجہ بھی سامنے آگئی

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں بھی پشاور میں کوئی میچ نہیں کھیلاجائے گا۔ 2018 میں ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کا توسیعی منصوبہ شروع کیا گیا تھا جو اس سال بھی مکمل نہیں ہوسکا جس پر سٹیڈیم انتظامیہ نے پی ایس ایل میچز کے انعقاد سے معذرت کرلی ہے۔ انتظامیہ نے اب اگلے سال ستمبر تک سٹیڈیم کو تیار کرنے کا نیا وعدہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں پی ایس ایل کا ساتواں اور آٹھواں ایڈیشن کرانے کے اعلانات کیے گئے لیکن منصوبہ سفید ہاتھی بن چکا ہے، مںصوبہ پر ایک ارب 39 کروڑ روپے لاگت آنی تھی لیکن تاخیر کے باعث مقررہ فنڈز سے لاگت بڑھ چکی ہے۔ منصوبہ مکمل نہ ہونے کے باعث پشاور پی ایس ایل میچز کی میزبانی سے محروم رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں