Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شہباز شریف کا الیکشن کیخلاف سازش کا الزام، چیئرمین پی ٹی آئی نے ردعمل دے دیا

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے شہباز شریف کے الیکشن ملتوی کرنے کی پی ٹی آئی کی سازش کے الزام پر ردعمل دے دی. نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ الیکشن سے تو شہباز شریف بھاگ رہے ہیں، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں اور شروع دن سے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ہم شفاف انتخابات چاہتے ہیں اس لئے جوڈیشری سے آر اوز اور ڈی آر اوز چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرا پارٹی انتخابات پہلے کبھی اتنے شفاف طریقے سے نہیں ہوئے، الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق ایک اور نوٹس جاری کر دیا۔ پہلے نوٹس میں الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ نے حتمی فیصلے سے روکا تھا، پشاور ہائیکورٹ نے آج ہمیں دوسرے نوٹس میں بھی ریلیف دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

2 × 1 =