Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

گھی اور آئل کی قیمت میں کمی ہو گئی

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے ملک کے تمام آئوٹ لیٹس پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) کے ترجمان کے مطابق گھی کی قیمت میں17روپے کی کمی کی گئی ہے۔ گھی کا پہلا ریٹ 499 روپے تھا جو اب 482 فی کلو گرام ہوگیا ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت میں48 روپے فی کلو تک کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ترجمان نے کہا کہ یہ نظرثانی شدہ قیمتیں ملک بھر کے تمام سٹورز پر فوری طور پر لاگو کر دی گئی ہیں۔ کارپوریشن مختلف دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مزید کمی کی کوشش کر رہی ہےجس کا مقصد عام لوگوں کی سہولت کو بڑھانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں