بالآخر6سال بعد بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار نوجوت سنگھ کے قاتل پکڑے گئے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق نوجوت سنگھ ’عیسیٰ پوریا ورک‘ کے نام سے بھی شہرت رکھتا تھا، جسے چھ سال قبل پنجاب کے شہر موہالی میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔ 22سالہ نوجوت سنگھ کی لاش ڈیرہ بسی ٹاﺅن میں ایک فیکٹری پلاٹ سے ملی تھی۔ اسے انتہائی قریب سے پانچ گولیاں ماری گئی تھیں۔ جائے واردات کے قریب ہی مقتول کی گاڑی بھی موجود تھی۔پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔
