Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

جسٹس طارق مسعود کا قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزارت قانون نے سپریم کورٹ کے جسٹس طارق مسعود کے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا منصب سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سردیوں کی عدالتی چھٹیاں گزارنے بیرون ملک جا رہے ہیں جس کے سبب ان کی جگہ جسٹس سردار طارق مسعود چیف جسٹس سپریم کورٹ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 2 ہفتے بیرون ملک چھٹیاں گزاریں گے جس کے سبب انہیں اس عرصے میں کسی بینچ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

13 + 1 =