Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ابوظہبی میں موجود پاکستانی کی لاٹری لگ گئی

متحدہ عرب امارات میں پاکستان، ایتھوپیا اور لبنان کے تین شہری ایک ایک لاکھ درہم کی لاٹری جیت گئے۔خلیج ٹائمز کے مطابق محظوظ لاٹری کے ذریعے اب تک 64لوگ کروڑ پتی بن چکے ہیں۔ اس حالیہ لاٹری کا سب سے بڑا انعام بھی دو کروڑ درہم تھا۔ اس سے چھوٹے کئی انعامات تھے، جن میں ایک ایک لاکھ درہم کے تین انعام تھے۔
29سالہ لبنانی نوجوان عمر اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ سعودی عرب میں مقیم ہے اور ایک ملٹی نیشنل کمپنی میں سیلز کی ملازمت کرتا ہے۔31سالہ میلکوما نامی شخص کا تعلق ایتھوپیا سے ہے جو گزشتہ 6سال سے دبئی میں مقیم ہے اور ڈرائیور کی ملازمت کرتا ہے جبکہ 47سالہ عامر نامی پاکستانی شخص 17سال سے ابو ظہبی میں مقیم ہے اور سکیورٹی اینڈ سپورٹ سروس منیجر کی ملازمت کرتا ہے۔تینوں نے 35درہم کے عوض محظوظ لاٹری ٹکٹس خریدے تھے جن پر وہ ایک ایک لاکھ درہم (تقریباً 76لاکھ روپے) جیت گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں