Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پنجاب حکومت نے کرتار پور میں ٹی ڈی سی پی ’درشن ریزارٹ‘ اورہوٹل بنانے کا فیصلہ کر لیا

نگران پنجاب حکومت نے کرتار پور میں ٹی ڈی سی پی ’درشن ریزارٹ‘ بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری سیاحت پنجاب راجہ جہانگیر انور نے وزیراعلیٰ کو کرتار پور درشن ریزارٹ پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کرتار پور راہداری سے منسلک 50کمروں کے ایک ہوٹل کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔ اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ”سکھ زائرین کو پنجاب میں بہترین سہولتیں دیں گے۔ محض مذہبی سیاحت نہیں بلکہ ہم اپنے سکھ بھائیوں کو دل سے آنے کی دعوت دیتے ہیں۔انہیں ایمن آباد، فاروق آباد اور ننکانہ صاحب میں بھی بہترین سہولتیں دی جائیں گی۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں

fourteen − 9 =