اداکارہ نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی کے ساتھ پہلی ملاقات اور تعلق کا احوال پہلی بار بیان کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے نیمل خاور نے بتایا کہ ان کی حمزہ علی عباسی سے پہلی ملاقات فلم ’ورنہ‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی جو نیمل خاور کی ڈیبیو فلم تھی۔نیمل خاور نے بتایا کہ ہماری پہلی ملاقات بس دو سیکنڈز کی تھی تاہم حمزہ نے مجھے بعد ازاں کام کے سلسلے میں میسج کیا۔ بالخصوص انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں ان کے لیے پینٹ کروں۔ابتداءمیں ہمارا تعلق بالکل پیشہ وارانہ تھا، جو بتدریج ذاتی ہوتا چلا گیا اور بالآخر پروپوزل سے بات شادی تک پہنچ گئی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ حمزہ علی عباسی ایک نیک اور متقی انسان ہیں اور میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں کہ میں ایسا جیون ساتھی ملا۔اداکاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نیمل خاور نے کہا کہ پہلےمیں کیمرے کا سامنا کرنے سے ڈرتی تھی تاہم اب میں اپنے کام سے محبت کرنے لگی ہوں۔
