Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

عام انتخابات کیس آج ہی ہنگامی بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر کئے جانے کا امکان

چیف جسٹس سپریم کورٹ سے چیف الیکشن کمشنر کی ملاقات کے بعد عام انتخابات کیس آج ہی ہنگامی بنیادوں پر سماعت کیلئے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کےمطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کی، اس دوران جسٹس طارق اور جسٹس اعجازالاحسن اور اٹارنی جنرل بھی موجود رہے۔اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد تفصیلی مشاورت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ اجلاس کے بعد عام انتخابات سے متعلق کیس کسی بھی وقت عدالت میں لگائے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل سنگل بینچ نے انتخابات کے لیے بیورورکریسی کی خدمات لینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

2 − 1 =