Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ٹانک پولیس لائنز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام،5 دہشتگرد ہلاک،3 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز نے ٹانک پولیس لائن پر خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد پولیس لائن کو نشانہ بنانے کی کوشش میں آئے تھے تاہم پولیس اور فورسز کی بروقت کارروائی میں خودکش بمبار سمیت تمام 5 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 3 پولیس اہلکاروں نے شہادت کو گلے لگایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پولیس اہلکاروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف غیرمتزلزل عزم کا ثبوت ہے، سکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

seventeen − thirteen =