Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کے ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ آگیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کو مزید 7 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ خدیجہ شاہ کو پولیس نے 3 روز کا ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا، پولیس نے عدالت سے خدیجہ شاہ کے 14 روز کے ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے صرف 7 روز کا ریمانڈ منظور کیا، اے ٹی سی میں خدیجہ شاہ کے کیس کی پیروی اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کی۔خیال رہےکہ خدیجہ شاہ کو گزشتہ منگل کو لاہور سے حراست میں لےکر کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق خدیجہ شاہ 9 مئی کے واقعات میں پی ٹی آئی کارکنوں کو اشتعال دلانے کے مقدمے میں نامزد ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

2 × 1 =