اسلام آباد( سٹار ایشیا نیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کےچیئرمین عمران خان کےبیان پر ردعمل دیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نےکہا ہےکہ تم نےکہا امریکا کو تمہارے خلاف باجوہ نےکیا،تم نے کہاکہ تمہاری حکومت کےخلاف سازش امریکا نےکی۔
انہوں نے کہاکہ اگر باجوہ نےامریکا کو تمہارے خلاف کیا تو پھر سائفر کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی خرابیٔ صحت کی خبر پر مریم نواز کا ردِعمل آگیا
یاد رہےکہ عمران خان ماضی میں اپنی حکومت ختم کرنےکا الزام سابق آرمی چیف جنرل باجوہ پر لگا چکےہیں۔