Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

ایرانی حکومت کا سعودی شہریوں کے لیے تاریخی اقدام

ایرانی حکومت کی جانب سے سعودی شہریوں کے لیے ویزے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق ایرانی وزیر سیاحت عزت اللہ ضرغامی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے جن 33 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزہ فری انٹری کی سہولت دی ہے ان میں سعودی عرب کو بھی شامل کردیا گیا جبکہ اس سے قبل انڈیا، روس، متحدہ عرب امارات، بحرین، قطر، کویت اورلبنان و دیگر ممالک کے شہریوں کو ایران جانے کے لیے ویزہ درکار نہیں۔ایران جانے کے لیے مذکورہ ممالک کے لیے ویزہ فری انٹری کی سہولت یک طرفہ ہے۔وزیر سیاحت کا مزید کہنا تھا کہ مختلف ممالک سے ایران آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہتے ہیں یہاں کے دیدہ زیب سیاحتی مقامات کے علاوہ علاج کی غرض سے بھی لوگوں کو ’میڈیکل سیاحت‘ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں